شام: دروزیوں کا تحفظ، اسرائیل کا کھوکھلا عزم

بشارالاسد کے بعد کا شام بہت بدلا ہوا ہے۔ اسرائیل کو اپنے مفادات کی فکر لاحق ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طور شام کو اب بھی غیرمستحکم رکھا جائے تاکہ وہاں قائم ہونے والی نئی حکومت کچھ بھی ایسا نہ کرسکے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اور عوام کے لیے الجھنیں […]
امریکا: تارکینِ وطن کو درپیش مشکلات

امریکی ایوانِ صدر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ آمد نے عجیب ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کے باعث ایک طرف تو تارکینِ وطن پریشان ہیں کہ امریکا میں رہیں یا نکل جائیں۔ تارکینِ وطن کو مختلف قوانین اور قواعد کے شکنجے میں کَس کر اُن کے لیے […]
یورپ کا محض فلسطینی ’ریاست‘ تسلیم کرنا مسئلے کا حل نہیں!

اسرائیل نشانہ بنائے جانے والے غزہ کے بعض علاقوں میں دوبارہ حملے کرنے سے پہلے مختصر وقفہ لے رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی میں ۱۰؍گھنٹے کا یہ وقفہ اس کے نزدیک بڑی مراعات دینے کے مترادف ہے۔ صہیونی رکاوٹوں سے صرف چند ٹرکوں کو گزرنے […]
تخفیفِ اسلحہ۔ لاطینی امریکا خاموش رہے گا؟

ایک زمانہ تھا کہ لاطینی امریکا جوہری تخفیفِ اسلحہ کے معاملات میں قائدانہ کردار کا حامل تھا۔ اب اِس خطے کو ایک اہم فیصلے کا سامنا ہے۔ یا تو وہ اپنی اخلاقی ذمہ داری یا اختیار کو دوبارہ حاصل کرے یا پھر یکسر غیرمتعلق ہوکر رہ جائے۔ لاطینی امریکا نے ۱۹۶۷ء میں تاریخ رقم کی […]
آٹھ کروڑ ووٹروں کی شناخت خطرے میں

بھارت میں مسلمانوں کو پریشان کرنے کا کوئی بھی موقع اب ضائع نہیں کیا جارہا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پوری کوشش ہے کہ بھارت کے ہر مسلمان کو متنازع بنادیا جائے اور ملک میں شدید مسلم مخالف فضا کو پروان چڑھانے والا ماحول مستقل بنیاد پر تیار کیا جائے۔ کبھی آسام کے مسلمانوں کو بنگلادیشی […]
مودی کا جانشین اور حکمران بی جے پی کا اگلا صدر کون؟

ویسے تو خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی عمر چھپاتی ہیں، مگر ۲۰۱۴ء کے بعد سے جب سے ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی برسراقتدار آئے ہیں، اکثر وزیروں اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداران نے اپنا جنم دن منانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ۲۰۱۵ء میں محکمہ اقلیتی […]
غزہ میں اسرائیل کا بفرزون

اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر غزہ میں بعد از جنگ بفرزون کے قیام کے حوالے سے اپنا منصوبہ کُھل کر بیان کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کوئی نیا تصور نہیں۔ اسرائیل ایک زمانے سے یہ چاہتا ہے کہ اُس کے مشرقی پڑوسیوں اور غزہ کے درمیان ایک بفرزون قائم کردیا جائے تاکہ اسرائیلی سرزمین […]
ورک فرام ہوم: ناکام تجربہ؟

پانچ سال قبل جب کووِڈ کی وبا نے سَر اٹھایا تھا تب دنیا بھر میں ایک زبردست تبدیلی رونما ہوئی تھی۔ ایک زمانے سے سوچا جارہا تھا کہ ٹیلی کمیوٹنگ کو فروغ دیا جائے یعنی لوگوں کو گھر پر بیٹھ کر کام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ دفاتر کے جو کام گھر میں کیے […]
بچپن مشقت سے پاک ہونا چاہیے!

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ انسان نے فطری علوم و فنون میں عقل کو دنگ کر دینے والی پیش رفت تو ممکن بنا دی ہے مگر آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں انسان انتہائی تنگدستی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ترقی اپنے ساتھ چند ایک خامیاں اور کمزوریاں بھی لاتی ہے۔ کسی […]
ٹرمپ کو ایران سے جنگ پر کس نے اُبھارا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کرنے کا فیصلہ ایک دہائی پر محیط اُس مہم کا نتیجہ تھا جس کا مقصد انہیں اس غیرمعمولی اقدام پر آمادہ کرنا تھا۔ ٹرمپ اپنی غیرمتوقع اور کاروباری طرز کی سیاست کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے اس فیصلے میں وائٹ ہاؤس کے اندر […]