عوامی سیاست کا عوام کُش راستہ

آج کی دُنیا میں عوامی طاقت کا غَلغلہ ہے۔ ہجوم کی نفسیات ہر جگہ اور ہر معاملے میں کارفرما اور کہیں کہیں کارگر دکھائی دیتی ہے۔ اِس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بہت سے ممالک اور خِطّوں میں عوامی طاقت نے متعدد بنیادی مسائل حل کرنے میں کَلیدی کردار ادا کیا ہے اور […]

ایران آبی بحران کی زد میں

پانی کا بحران عالمگیر ہے یعنی کوئی بھی ملک اِس سے بچا ہوا نہیں۔ ترقی یافتہ دنیا میں ہمیں عمومی سطح پر پانی کا بحران دکھائی نہیں دیتا تاہم اِس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ پانی سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اُنہیں بہت زیادہ فنڈنگ […]

دہشت گردی، ایک رُخ یہ بھی!

کیڈٹ کالج پر حملہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی اسلام آباد میں کچہری کے باہر دھماکا ہو جاتا ہے۔ دہشت گردی کی ایک نئی لہر دستک دے رہی ہے۔ اس پر ہمارے ہاں بالعموم طالبان اور بھارت کے تناظر میں بات ہوتی ہے تاہم ایک پہلو اوجھل رہ جاتا ہے جو انتہائی اہم ہے۔ وہ […]

اَمن کا نوبیل انعام، اندرونی کہانی

امن کے نوبیل انعام کے حوالے سے تنازعات اکثر سَر اٹھاتے رہتے ہیں۔ طبعیات، کیمیا اور حیاتیات کے شعبوں میں دیے جانے والے نوبیل انعام کے بارے میں اُلٹی سیدھی باتیں کم ہی کی جاتی ہیں۔ تحقیق کے میدان میں تنازعات کم ہی اُبھرتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں جتنی بھی تحقیق […]

غزہ جنگ کے دو سال اور ٹرمپ فارمولہ

فلسطین کے محصور خِطّے غزہ پر اسرائیل کی مسلّط کردہ جنگ نے دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ ۷۳۰ دِنوں میں دو لاکھ ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد اس خِطّہ پر برسایا گیا، جس سے ۷۷ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گو کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس چھوٹے سے خِطّہ […]

غزہ جغرافیہ نہیں، ایک چیخ ہے!

قاہرہ سے فلسطین کی غزہ سرحد یعنی رفح کراسنگ تک کا فاصلہ چار سو کلومیٹر ہے۔ پانچ سے چھ گھنٹے کی مسافت، لیکن یوں لگتا ہے جیسے دو مختلف دنیاؤں کا سفر ہو۔ قاہرہ دریائے نیل، اس کے پلوں اور اہرام کی جھلکیوں کے ساتھ ایسی تہذیب کی یاد دلاتا ہے جو ہزاروں برسوں سے […]

سائبر سکیورٹی کا دردِ سر

دنیا بھر میں سائبر سکیورٹی کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ کیا ترقی یافتہ اور کیا پسماندہ۔۔۔ تمام ہی ممالک کا معاملہ یہ ہے کہ سائبر حملے بڑھ رہے ہیں اور سسٹمز کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ذمّہ داری بڑھتی جارہی ہے۔ سائبر سکیورٹی کا معاملہ سنگین شکل اس لیے اختیار کرگیا […]

ہوشیار، ایک کلک آپ کے وجود کے لیے خطرہ!

ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں، جہاں کسی شخص کا وجود اس کے جسمانی وجود تک محدود نہیں ہے۔ آپ کا نام، چہرہ، انگلیوں کے نشان، آنکھ کی پتلی، بینک اکاؤنٹ، ووٹر آئی ڈی، آدھار نمبر، میڈیکل ریکارڈ، اور موبائل لوکیشن۔۔۔ یہ سب مشترکہ طور پرآپ کا ڈجیٹل اوتار بناتے ہیں۔ ان سب کا […]

مغربی کنارے کی دو حصوں میں تقسیم کا منصوبہ

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو دو ایسے حصّوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس کا ایک مقصد مستقبل میں کسی بھی اعتبار سے فلسطینی ریاست کے تصوّر ہی کو ناکام بنانا ہے۔ دوسرا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں ایک نیا غزہ ٹھہرا کر اِسے بھی اُسی طرح تورا بورا کر […]

جنگی جُنون کی گرم بازاری

دنیا بھر میں ایک بار پھر اسلحے کی دوڑ شروع ہوچکی ہے۔ یہ دوڑ حالات نے شروع کی ہے۔ معاملات ہی کچھ ایسے ہیں کہ ہر ملک ڈرا ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی دفاعی قوت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرے۔ فضائی معرکہ آرائی کے لیے بھرپور تیاری کا جنون سا پیدا ہوچکا […]